الحشد ملیشیا سے جھڑپوں میں چارعراقی فوجی ہلاک،دس زخمی
موصل(این این آئی) عراقی پولیس اور ایران نواز الحشد ملیشیا کے عناصر کے درمیان موصول شہر میں جھڑپیں ہوئیں۔ حوثیوں کی فائرنگ سے عراقی پولیس کے چاراہلکار ہلاک اور دس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق عراقی پولیس اور ایران نواز الحشد ملیشیا کے عناصر کے درمیان موصول شہر میں جھڑپیں ہوئیں۔یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب پولیس نے الحشد ملیشیا کو موصل کی ایک کالونی میں داخل ہونے سے روکا۔ حوثیوں کی فائرنگ سے عراقی پولیس کے چاراہلکار ہلاک اور دس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم پولیس نے الحشد کو موصل کالونی میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔