ائر بیگز میں نقائص‘ بینز نے 1925 گاڑیاں واپس منگوالیں

ائر بیگز میں نقائص‘ بینز نے 1925 گاڑیاں واپس منگوالیں

بیجنگ (آئی این پی/ شنہوا) بیجنگ بینز آٹو موٹیو کمپنی نے 1925 مرسیڈیز بینز گاڑیاں واپس منگوانین کا اعلان کردیا ہے۔ ان گاڑیوں کی واپسی 31مئی 2019 سے شروع ہوگی۔ ان گاڑیوں کے ایئربیگز میں نقائص پائے گئے ہیں جو کسی بھی وقت حادثات کا باعث بن سکتے تھے۔ یہ گاڑیاں جنوری اور مارچ 2018 کے درمیان تیار کی گئی تھیں ۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ ان کے نقائص بلا معاوضہ درست کردیئے جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر