تری پولی میں داعش کا انتہا پسند گرفتار

تری پولی میں داعش کا انتہا پسند گرفتار

تری پولی (آئی این پی/شنہوا) لیبیا کی وزارت داخلہ نے گزشتہ رو ز داعش کے ایک انتہا پسند کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر دارالحکومت تری پولی میں کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ 27سالہ انس المبارک الزکی کو خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ تری پولی آج کل داعش اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس دوران لڑائی میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں

مزید : عالمی منظر