نیپال میں چھوٹے طیارے کی ہیلی کاپٹر سے ٹکر، دو افراد ہلاک، دو زخمی
کھٹمنڈو(آئی این پی ) نیپال میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ نیپالی پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ مانٹ ایورسٹ کے قریب واقع ٹینزنگ ہیلیری ہوائی اڈے سے پرواز کے فوری بعد قریب سے گزرتے ایک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں طیارے کے معاون پائلٹ اور ایک پولیس افسر کی ہلاکت ہوئی۔ زخمی ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکار سیاحوں کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس فورس کا حصہ تھے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔