چین کے کئی صوبوں میں موسلادھار بارشیں‘ سیلاب کا خطرہ

چین کے کئی صوبوں میں موسلادھار بارشیں‘ سیلاب کا خطرہ

بیجنگ (آئی این پی/ شنہوا) چین کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوانگ زی ‘ زوانگ ‘ ہننان‘ گوانگ ڈانگ‘ ہینان اور فجیان کے صوبوں میں دو روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ گوانگ ژی اور گوانگ ڈانگ کے بعض علاقوں میں 120 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مقامی حکومتوں کو خبر دار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث ان علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی ہے۔ مٹی کے تودے گر سکتے ہیں اس لئے حفاظتی انتظامات کرلئے جائیں۔ شہریوں کو انتباہ کرنے کے لئے بلیو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گروں سے باہر نہ نکلیں۔ حفاظتی انتظامات کا خیال رکھیں۔

مزید : عالمی منظر