اسانج کے والد کی اپنے بیٹے کو واپس آسٹریلیا لانے کی اپیل

اسانج کے والد کی اپنے بیٹے کو واپس آسٹریلیا لانے کی اپیل

سڈنی (آئی این پی ) وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے والد جان شِپٹن نے آسٹریلیوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ لندن میں گرفتار ان کے بیٹے کو وطن واپس لایا جائے۔ شپٹن کے مطابق گرفتاری کے بعد اپنے بیٹے کی حالت دیکھ کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے۔ ہر سال کرسمس کے موقع پر وہ ایکواڈور کے سفارت خانے میں اسانج سے ملنے باقاعدگی سے جاتے تھے۔ اسانج کو واپس لانے کے لیے انہوں نے ملکی وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت اسانج کو کوئی رعایت نہیں دے گی۔

مزید : عالمی منظر