چینی‘ صوبے نینان کے کئی علاقوں میں پانی پھینکنے کا تہوار منایا گیا
بیجنگ (آئی این پی/ شنہوا) چین کے جنوبی مغربی صوبے نینان کے علاقوں جنگو دائی اور ای کے خودمختار علاقے میں ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کا تہوار منایا گیا جس میں مقامی افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینک کر انجوائے کرتے رہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے تہوار میں شرکت کی یہ تہوار علاقے میں طویل عرصہ سے منایا جارہا ہے جس میں چھوٹے بڑے بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ برتنوں اور بوتلوں میں رنگ دار پانی ڈال کر ایک دوسرے پر پھینکتے اور خوشی سے رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ تہوار اس سال 13اپریل کو منایا گیا جو علاقے کی روایات کا اہم حصہ ہے۔