اٹک، کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اٹک، کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اٹک، کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

  

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹک کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کار اور وین میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک پنڈی کوہاٹ روڈ پر کھنڈہ موڑ کے قریب درسکی موڑ پر خوفناک حادثہ ہوا، تیز رفتار ہائی ایس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو 1122 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /اٹک