سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف درخواست پر وکیل کی غیرحاضری پر سخت اظہار برہمی،7مئی کو طلب

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف درخواست پر وکیل کی ...
سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف درخواست پر وکیل کی غیرحاضری پر سخت اظہار برہمی،7مئی کو طلب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف درخواست کی سماعت پرصوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وکیل کی غیرحاضری پر سخت برہمی کااظہار کیااور انہیں 7 مئی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن کےخلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں دوہائیرایجوکیشن کمیشن کاقیام غیرآئینی ہے،اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ نے صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن قائم کرلیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن کے قیام کوغیر آئینی قراردیاجائے،تعلیمی پالیسی یکساں اورقومی تقاضوں کے مطابق ہونی چاہیے۔

عدالت نے صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن کے وکیل کی غیر حاضری پرسخت برہمی کا اظہار کیا اور 7 مئی کو صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وکیل کو طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی