جعلی اکاؤنٹس کیس،اسلام آبادہائیکورٹ وزارت داخلہ کی کارکردگی پر برہم،ڈی جی وزارت داخلہ آئندہ سماعت پر طلب

جعلی اکاؤنٹس کیس،اسلام آبادہائیکورٹ وزارت داخلہ کی کارکردگی پر برہم،ڈی جی ...
جعلی اکاؤنٹس کیس،اسلام آبادہائیکورٹ وزارت داخلہ کی کارکردگی پر برہم،ڈی جی وزارت داخلہ آئندہ سماعت پر طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں وزارت داخلہ کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ایڈیشنل ڈی جی وزارت داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نورنمرمجیداور ساراترین مجید کی بیرون ملک سفرکی اجازت کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں کی سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق نے وزارت داخلہ کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ آپ کوکام نہیں کرنا، کیا آپ کا کام بھی عدالتوں کو ہی کرنا ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ 30دن گزر چکے تو نام لسٹ سے کیوں نہیں نکال رہے؟ کیا کوئی سیاسی دباؤ ہے؟ ۔عدالت نے متعلقہ ایڈیشنل ڈی جی وزارت داخلہ کو آیندہ سماعت پر طلب کرلیااورکیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد