آسٹریلیا نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کا کیا ہوا؟ دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر آ گئی

آسٹریلیا نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ ...
آسٹریلیا نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کا کیا ہوا؟ دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں بال ٹمپرنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے سابق کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلنے جانے والے ورلڈکپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ میگا ایونٹ میں کینگروز کی قیادت ایرون فنچ کو ہی دی گئی ہے جبکہ سابق کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پانچ فاسٹ باﺅلرز مچل سٹارک، پیٹ کومنز، جھئے رچرڈسن، کولٹرنیل، اور بہرینڈوف شامل ہیں۔ سکواڈ میں دو سپنرز نتھن لیون اور ایڈم زامپا کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ عثمان خواجہ، شان مارش ، گلین میکسویل، مارکوس سٹوئنس اور وکٹ کیپر ایلکس کیری بھی سکواڈ حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -