فیض آباد دھرنا کیس،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائرکردی

فیض آباد دھرنا کیس،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل ...
فیض آباد دھرنا کیس،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائرکردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیض دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریکارڈثابت کرتاہے الیکشن کمیشن نے آ ئین وقانون کے مطابق مکمل عمل کیا،16اگست 2107 کوتحریک لبیک کوبینک اکاؤنٹس تفصیلات دینے کانوٹس دیاگیا،تفصیلات نہ دینے پرتحریک لبیک کورجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ دی گئی،درخواست میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی آبزرویشنزالیکشن کمیشن کارکردگی پرمنفی اثرات ڈالیں گی، عدالتی آبزرویشنزبرقراررہیں توالیکشن کمیشن پردوررس اثرات ہوں گے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کاپیرا4الیکشن کمیشن کے اقدامات کے برعکس ہے، کیس کے میرٹس پربحث کرنانہیں چاہتے،میرٹس پربحث کئے بغیراستدعا ہے عدالت الیکشن کمیشن سے متعلق آبزرویشنزحذف کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد