وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،اجلاس میں چیئرمین اوگرا،اتھارٹی ممبران کی تنخواہ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پرعملدرآمد کاجائزہ لیا جائیگا،اس کے علاوہ وزارتوں اور ڈویژنوں میں ریکروٹنگ کے مجوزہ طریقہ کارسے متعلق اپنے فیصلہ کاجائزہ لیاجائیگا۔اجلاس میں صوبائی کاو¿نٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوانویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ایجنسی بنانے کی منظوری دے جائیگی،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کوملک میں رائج نظام تعلیم اور اس میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت وفاقی تعلیمات ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیگی۔

اجلاس میں کابینہ دبئی میں جرم کرنیوالے ملزم نعمان حنیف کو یو اے ای حکومت کو حوالگی کی منظوری دیگی،وفاقی کابینہ انفارمیشن کمیشن کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری بھی دے گی،وفاقی کابینہ فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی،اجلاس میں وفاقی کابینہ 2018-2019کے سیزن کیلئے گندم خریداری کی منظوری دیگی،کابینہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ پڑی جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ لے گی،وزارت دفاعی پیداوار کی سمری پر قانونی و آئینی ہدایات دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد