اسد عمر کی تبدیلی کی افواہ کیوں پھیلائی گئی؟ معروف صحافی نے اصل وجہ بتادی

اسد عمر کی تبدیلی کی افواہ کیوں پھیلائی گئی؟ معروف صحافی نے اصل وجہ بتادی
اسد عمر کی تبدیلی کی افواہ کیوں پھیلائی گئی؟ معروف صحافی نے اصل وجہ بتادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی بے بنیاد افواہیں گردش کرتی رہیں جس کی حکومتی سطح پر تردید کردی گئی اور اب ایوارڈ یافتہ مصنف اور ڈیلی پاکستان گلوبل کے ایڈیٹر وقاص احمد ایسی افواہیں پھیلانے کی وجہ بھی سامنے لے آئے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقاص نے لکھا کہ ”اسد عمر کو تبدیل نہیں کیاجارہا، ایسی افواہیں درست نہیں، میری حکومتی ذرائع سے بات ہوئی ہے اور ان کے مطابق یہ بالکل غلط خبرہے ، شہریارآفریدی اور دیگر کے قلمدان تبدیل کیے جارہے ہیں لیکن اسدعمر کا نام ان لوگوں میں کبھی شامل نہیں رہا جن کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے ‘۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا کہ” غلط خبریں کیسے کام کرتی ہیں، اپنی خبر کو مزید ار بنانے کے لیے مزید ایک نام شامل کرلیں اور اگر پہلے سے طے شدہ تبدیلیاں ہوتی ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ ’ دیکھ لیا، ہم نے بتایا تھا لیکن ہم نے جب خبربریک کی تو انہوں نے اسدعمر کا نام نکال دیا‘ دونوں صورتوں میں میڈیا کی ہی جیت ہوتی ہے“۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ” اور اگر وہ تیزطرازہوئے توان افواہوں کی بنیاد پر مارکیٹ کریش کرجائے گی اوروہ کم قیمتوں پر خریداری کریں گے اور مارکیٹ سنبھلنے کیلئے سرکاری ترجمان کی وضاحت کا انتظا رکریں گے تاکہ دوبارہ فروخت کرسکیں“۔

’یہ باثرامراءاور تاجروں کا گروہ ہے جو نہیں چاہتے کہ حکومت کامیاب ہو، وہ اپنے مفادات کیلئے میڈیا کا استعمال کرتے ہیں ، ایسے لوگوں کی موجودگی میں معیشت کیلئے انتہائی مشکل ہے کہ وہ سنبھل سکے“۔

مزید : قومی /بزنس