بھارت نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
بھارت نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے اعلان کے مطابق میگاایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، کے ایل راہول، وجے شنکر، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادھو، دنیش کارتھک، یوزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، بھوونیشور کمار، جسپریت بمرا، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ اور محمد شامی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا جو حتمی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سے کسی کے انجر ہونے کی صورت میں سکواڈ کا حصہ بن سکیں گے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا جس کا افتتاحی میچ میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کیخلاف 9 جون کو کھیلے گا۔

مزید : کھیل