ورلڈکپ 2019ءکی تیاریاں، نیشنل اکیڈمی میں اس وقت کیا ہو رہا ہے؟ جانئے

ورلڈکپ 2019ءکی تیاریاں، نیشنل اکیڈمی میں اس وقت کیا ہو رہا ہے؟ جانئے
ورلڈکپ 2019ءکی تیاریاں، نیشنل اکیڈمی میں اس وقت کیا ہو رہا ہے؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کیلئے 23 کھلاڑی کو طلب کیا گیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں بلایا گیا ہے جبکہ محمد نواز دو روز پہلے ٹیسٹ دے چکے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں انگلی زخمی ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے آل راو¿نڈر محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کیلئے اکیڈمی میں موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق کوچنگ سٹاف اور میڈیکل پینل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مانیٹر کر رہا ہے۔ محمد نواز کو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا تھا اس لئے ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ان کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو لیا گیا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

مزید : کھیل