آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کون سے کھلاڑی یویو ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کون سے کھلاڑی یویو ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے؟ ...
آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کون سے کھلاڑی یویو ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستانی کی نمائندگی کرنے کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں جاری ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر عابد علی یویو ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ’ہم نیوز‘ کے مطابق قومی کرکٹرز کے یو یو ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 20 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ شان مسعود 19 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور حسن علی تیسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر عابد علی یویو ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ یاسر شاہ بھی یویوٹیسٹ کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے البتہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے یویو ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور کپتان سرفراز احمد بھی 17.4 پوائنٹس کیساتھ ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید : کھیل