ٹیکنو نے اپنا پہلا تین کیمروں اور ڈاٹ ناچ فون ’’کیمن آئی فور‘‘ لانچ کر دیا

ٹیکنو نے اپنا پہلا تین کیمروں اور ڈاٹ ناچ فون ’’کیمن آئی فور‘‘ لانچ کر دیا
ٹیکنو نے اپنا پہلا تین کیمروں اور ڈاٹ ناچ فون ’’کیمن آئی فور‘‘ لانچ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پروموشنل ریلیز)ٹیکنو نے کیمن سیریز میں مزید اضافہ کرتے ہوئے Camon i4 لانچ کر دیا ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا فون ہے جسے ’’Capture more beauty‘‘کے پراڈکٹ سلوگن پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سلوگن پر مبنی تین عقبی کیمرے اورمارکیٹ میں تیزی سے ابھرتے ڈاٹ ناچ پر مبنی 6.2 انچ سکرین کی بدولت کیمن آئی فور ، کیمن سیریز کے سب سے بہترین فون کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ کیمن آئی فور21,499 روپے میں باآسانی ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔
Camon i4 کی لانچنگ کی تقریب رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سلیبرٹیز، ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے ناموں، بلاگرز، میڈیا کے نمائندوں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سبل چوہدری نے ریڈ کارپٹ کے میزبان کے فرائض انجام دیتے ہوئے تقریب کو اپنے دلکش انداز سے چار چاند لگا دئیے۔انہوں نے تقریب میں شریک مختلف سلیبرٹیز سے بات چیت کر کے تقریب کو مزید پر لطف بنا دیا ۔ سبل چوہدری کے ساتھ ساتھ ملک کے معروف ریپر احمد علی بٹ نے بھی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے ۔

TECNO Mobileکے گلوبل وائس پریذیڈنٹHiger Zhao نے افتتاحی تقریر سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ ٹیکنو موبائل ہی کی گلوبل مارکیٹنگ ڈائریکٹر ہان لو نے حاضرین کو ٹیکنو موبائل اوراس کے کامیاب سفر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس پر بھی مزید روشنی ڈالی کہ ٹیکنو موبائل کی مارکیٹنگ سٹریٹجی کیوں مارکیٹ کی سب سے جدت آمیز اور کامیاب سٹریٹجی ہے۔ ٹیکنو موبائل کے ڈائریکٹر سیلز عدیل طاہر نے کیمن آئی فور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس فون کے دیدہ زیب فیچرز اور ٹیکنالوجی کو مفصل بیان کیا۔
Higer Zhao نے افتتاحی تقریر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو ایک نئی کمپنی سے ایک کامیاب کمپنی تک کا سفر طے کرنے کے سنگ میل کو عبور کر رہا ہے۔ ہمارے لگائے گئے پودے اب تن آور درخت بن چکے ہیں اور چھوٹے چھوٹے اقدامات بڑے بڑے سنگ میل میں بدل چکے ہیں۔ یہ صرف ہمارے صارفین کے اعتماد، ہماری محنت اور لگن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ آج جب ہم کیمن آئی فور لانچ کر رہے ہیں ، ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے معیار اور صارفین کے اعتماد پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔


ٹیکنو کے آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر یونائیٹڈ موبائل کے سی ای او اعجاز حسن نے بات کرتے ہوئے کہ موجودہ دور میں اشتراک کے نئے میدان دریافت کرنا بے حد ضروری ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق یونائیٹڈ موبائل اور ٹیکنو کے مابین موجودہ اشتراک نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مارکیٹ میں نئے رواجوں کو جنم دے رہا ہے۔ ٹیکنو موبائل کے ایک اور ڈسٹری بیوٹر پارٹنر ییلو سٹون کے سی ای او فرید جان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کہ ییلو سٹون کا ٹیکنو سے اشتراک ابھی نیا ہے لیکن یہ اشتراک اب تک حوصلہ افزا نتائج فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرے گا، اس اشتراک کو مزید مضبوط کرنے کی مزید راہیں تلاش کی جاتی رہیں گی۔


کیمن آئی فور ، جیسا کہ پہلے تذکرہ کیا جا چکا ہے، تین اے آئی عقبی کیمروں سے مزین ہے۔ یہ کیمرے ’’Capture More Beauty‘‘ کے پراڈکٹ سلوگن پر مبنی ہیں۔ اس کے علاوہ اس فون میں دوسرا حیران کن اضافہ ڈاٹ ناچ ہے جو نہ صرف دِکھنے میں دیدہ زیب خوبصورتی کا حامل ہے بلکہ صارفین کو استعمال کے دوران سکرین پر زیادہ سے زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے۔ ان دونوں فیچرز کے علاوہ کیمن آئی فور کو 2.0 گیگا ہرٹز کے پروسیسر، اینڈرائیڈ 9.0 پائی، 3 جی بی ریم، 32 جی بی میموری اور 3400 ایم اے ایچ کی طاقتور بیڑی فراہم کی گئی ہے۔ کیمن آئی فور تین دیدہ زیب رنگوں مڈ نائٹ بلیک، یمپین گولڈ اور نبیولا بلیک میں دستیاب ہے۔
تقریب کے اختتام پرملک کے معروف گلوکار فرحان سعید نے اپنی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا۔


یہ بات یاد رہے کہ کیمن آئی فور 21,499 روپے کی قیمت میں، جبکہ اسی فون کا دوسرا ورژن جو کہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کا حامل ہے 25,999 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریںhttp://pk.tecno-mobile.com/home#/