وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عرب ملک کی اہم شخصیت کی ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عرب ملک کی اہم شخصیت کی ملاقات
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عرب ملک کی اہم شخصیت کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کے سفیر میجر جنرل (ر) ابراہیم المدنی نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےشعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اردن کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردن پاکستان کابہترین دوست ملک ہےجس نےہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوراردن کے درمیان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ 2018ءمیں کنگ عبداللہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزیدبہتری آئی۔

مزید :

قومی -