شاہ محمود قریشی سے نیپالی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی سے نیپالی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
شاہ محمود قریشی سے نیپالی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری نے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام رابطہ مہم کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی نے نیپال میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اورنیپال کے عوام کے آپس میں قریبی روابط ہیں، مستقبل میں پاکستان نیپال تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

مزید : قومی