بحری جہاز کے سفر کے دوران نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

بحری جہاز کے سفر کے دوران نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی
بحری جہاز کے سفر کے دوران نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کی سمندری حدود میں بحری جہاز پر والدین کے ساتھ چھٹیاں مناتی نوجوان برطانوی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ملزم کا تعلق اٹلی سے ہے جس نے جہاز میں ایک طرف جاتی 17سالہ متاثرہ لڑکی کو پکڑ کر اپنے کیبن میں کھینچ لیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس واقعے کی رپورٹ جہاز کے کپتان کو کی گئی جس نے جہاز کا رخ شہر ویلنشا کی طرف موڑ دیا اور بندرگاہ کی انتظامیہ کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جب جہاز بندرگاہ پر پہنچا تو پولیس اس کے انتظار میں تھی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم قانونی وجوہات پر اسی روز ملزم کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ملزم کا تعلق مختلف ممالک سے تھا اور گرفتاری تیسرے ملک میں عمل میں آئی جس کی وجہ سے عدالت کو ملزم کو رہا کرنا پڑا۔ ملزم اٹلی کے ساتھ ساتھ پانامہ کا بھی شہری ہے چنانچہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہسپانوی عدالت کا جج برطانیہ، اٹلی اور پانامہ تین ملکوں کو ہدایت جاری کرے گا کہ وہ اس واقعے پر کارروائی کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس