تجزیہ کار سلیم صافی نے ملکی معیشت کے تمام مسائل کافوری حل بتادیا

تجزیہ کار سلیم صافی نے ملکی معیشت کے تمام مسائل کافوری حل بتادیا
تجزیہ کار سلیم صافی نے ملکی معیشت کے تمام مسائل کافوری حل بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس وقت ملک کے تمام مسائل کاحل یہ ہے کہ فوری طور پر آزادانہ شفاف الیکشن کا انعقاد کرادیا جائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ وزیرخزانہ اسد عمرکو تبدیل نہیں ہوناچاہئے لیکن تحریک انصاف کے پاس اسد عمرکے علاوہ بھی لوگ موجود ہیں جو یہ کام کرسکتے ہیں جو اسد عمر کررہے ہیں، اسد عمر چندہ مانگ رہے ہیں اور قرضے لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چندہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور فردوس عاشق اعوان بڑی اچھی طرح مانگ سکتے ہیں جبکہ قرضے جہانگیر ترین بھی بڑے اچھے طریقے سے لے سکتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت ملک کے تمام مسائل کاحل یہ ہے کہ فوری طور پر آزادانہ شفاف الیکشن کا انعقاد کرادیا جائے ۔

مزید : قومی