”واہ اوتیرے ٹارزن“،وفاقی وزیر کے بیان پر حسن نثار کا بے لاگ تجزیہ

”واہ اوتیرے ٹارزن“،وفاقی وزیر کے بیان پر حسن نثار کا بے لاگ تجزیہ
”واہ اوتیرے ٹارزن“،وفاقی وزیر کے بیان پر حسن نثار کا بے لاگ تجزیہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور کاردعمل گوالمنڈی ٹائپ کاردعمل ہے ، اعجاز شاہ نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے ترنگ میں کہہ دیاہے ، پتہ نہیں کس ترنگ میں کہہ دیا ہے اعجاز شاہ نے کہ”چھترول ہوگی“واہ او تیرے ٹارزن ، یہ ردعمل کوئی سلجھا ہوا نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثارنے کہا کہ میں پہلے دن سے ہی وزیر خزانہ اسد عمر کے حق میں نہیں تھا لیکن اب ان کو مزید وقت دینا چاہئے ، اسد عمر کواس حالت میں ہٹانا دانشمندی نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور کاردعمل گوالمنڈی ٹائپ کاردعمل ہے ، اعجاز شاہ نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے ترنگ میں کہہ دیاہے ، پتہ نہیں کس ترنگ میں کہہ دیا ہے اعجاز شاہ نے کہ”چھترول ہوگی“واہ او تیرے ٹارزن ، یہ ردعمل کوئی سلجھا ہوا نہیں ہے ، اگر یہ ایسا کریں گے تو پھر ان کو پتہ نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوگا؟

مزید : قومی