حفیظ اللہ نیازی نے لین دین کے الزام پر وزیر فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

حفیظ اللہ نیازی نے لین دین کے الزام پر وزیر فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے بڑا دعویٰ ...
حفیظ اللہ نیازی نے لین دین کے الزام پر وزیر فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ اسد عمر کو نہیں نکالا جائے گا البتہ وزیر فوڈ سکیورٹی کو نکالا جاسکتا ہے کیونکہ ان پر لین دین کا الزام ہے ، اس کے علاوہ دووزراءپر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ چند ہفتے بعد بجٹ آنیوالاہے اورآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی آخری مراحل میں ہیں، یہ سارا نظام وزیر خزانہ کے گرد ہی گھومتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ صرف اسد عمر ہی اس معاملہ کے ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ یہ نالائقوں کا ٹولہ ہے ، معیشت کیلئے اسد عمر سے نا لائق آدمی نہیں مل سکتا تھا لیکن تحریک انصاف کے پاس اسد عمر سے بہتر آدمی بھی کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو نہیں نکالا جائے گا البتہ وزیر فوڈ سکیورٹی کو نکالا جاسکتا ہے کیونکہ ان پر لین دین کا الزام ہے ، اس کے علاوہ دووزراءپر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔

مزید : قومی