آئینی ماہر بابر ستارکااہم ملکی معاملے پر تحریک انصاف کو سچ بولنے کا مشورہ

آئینی ماہر بابر ستارکااہم ملکی معاملے پر تحریک انصاف کو سچ بولنے کا مشورہ
آئینی ماہر بابر ستارکااہم ملکی معاملے پر تحریک انصاف کو سچ بولنے کا مشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ اگر معیشت اس وجہ سے خراب ہوگئی کہ وزیر خزانہ اسد عمر تھے تو پھر ان کو تبدیل کردیں، تحریک انصاف کے پاس اتنے آدمی نہیں ہونگے بلی چڑھانے کیلئے ، اس لئے تحریک انصاف جو جھوٹ بولتی رہی ہے ، اب اس کو سچ بولناچاہئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ اگر معیشت اس وجہ سے خراب ہوگئی کہ وزیر خزانہ اسد عمر تھے تو پھر ان کو تبدیل کردیں لیکن بتایا یہ جارہاہے کہ یہ کام دہائیوں کاہے اور لوگ بکسے اٹھا کر باہر لے گئے ہیں تو ایسے میں اسد عمر کا کیا قصور ہے ؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن سے پہلے جانتے بوجھتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شور مچاتی رہی ہے ، اب اگر یہ جانتے بوجھتے اپنے بندوں کو بلی چڑھاتے ہیں تو پھر تحریک انصاف کے پاس اتنے آدمی نہیں ہونگے بلی چڑھانے کیلئے ، اس لئے تحریک انصاف جو جھوٹ بولتی رہی ہے ، اب اس کو سچ بولناچاہئے ۔

مزید : قومی