عثمان بزدار نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کس مقصد کیلئے کیں؟وفاقی وزیر عمر ایوب نے وضاحت کردی

عثمان بزدار نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کس مقصد کیلئے کیں؟وفاقی وزیر عمر ...
عثمان بزدار نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کس مقصد کیلئے کیں؟وفاقی وزیر عمر ایوب نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر محمد ایوب نے کہاہے کہ عثمان بزدار نے نظام میں بہتری کیلئے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کیاہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا کہ وزیر خزانہ کو تبدیل نہیں کیا جارہاہے ، یہ خبر ایک ڈیڈایشو ہے ، اس پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ، تبدیلیاں انتظامی بنیادوں پر کرنی پڑتی ہیں، عثمان بزدار نے نظام میں بہتری کیلئے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بدقسمتی سے سٹرکچر کو بڑے عرصے سے بہتر نہیں کیاگیا ، حکومت اپنے معاملات میں بہتری کیلئے کوئی بھی قدم اٹھا سکتی ہے ۔

مزید : قومی