یہ کام ہونے تک پاکستان میں کوئی چیز ٹھیک نہیں ہوسکتی ، وفاقی وزیر علی زیدی نے نسخہ بتادیا

یہ کام ہونے تک پاکستان میں کوئی چیز ٹھیک نہیں ہوسکتی ، وفاقی وزیر علی زیدی نے ...
یہ کام ہونے تک پاکستان میں کوئی چیز ٹھیک نہیں ہوسکتی ، وفاقی وزیر علی زیدی نے نسخہ بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ جب تک قانون سب کیلئے ایک نہیں ہوگا کوئی چیز ٹھیک نہیں ہوگی ، لوگوں کوامید دلائے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا ،ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کرنا پڑے گا ، پاکستان کو ایک نارمل ملک بننا پڑے گا ، پھر ہی ہم دنیا کیلئے کھلیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ جو لوگ ملک سے کبھی باہر نہیں گئے ، وہ کیسے بیرون ملک سے پیسے بھجوا رہے ہیں، پرامن احتجاج کرنا ہر کسی کاحق ہے ، کابینہ میں تبدیلی کا مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کرنا پڑے گا ، پاکستان کو ایک نارمل ملک بننا پڑے گا ، پھر ہی ہم دنیا کیلئے کھلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں بھی تمام جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں گی ، کوئٹہ میں ہزار کالونی ایک کھلی جگہ ہے ، اس کو محفوظ بنانے میں وقت لگے گا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک قانون سب کیلئے ایک نہیں ہوگا کوئی چیز ٹھیک نہیں ہوگی ، لوگوں کوامید دلائے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا ، یہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے ۔

مزید : قومی