کراچی: 24گھنٹوں کے دوران 144ملزمان گرفتار

کراچی: 24گھنٹوں کے دوران 144ملزمان گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کی ایسٹ اور ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 144ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات،گٹکا ماوا اور مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق ویسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں 5 مفروران، 6 اشتہاری، 1 ڈکیت، 1 منشیات فروش اور 2 ناجائز اسلحہ کے کیس میں گرفتار ھوئے ہیں ان ملزمان کے قبصے سے 1 پستول، 1 مازر، 2 رانڈ،, 3 گرام کرسٹل ہیروئن، 3 موبائیل فون نقعد رقم 47،580 روپے، 80 کلو گرام چھالیہ و گٹکے ماوے کی بڑی مقدار برآمد کر لی ہیں جبکہ 1 سوزوکی اور 8 موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس میں بھی لی گئیں ہیں۔ ترجمان ایسٹ زون پولیس کراچی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 4 پستول, 9 راونڈ, 60 گرام چرس اور 1 موبائل فون برآمد ہوا ہیں جبکہ 35 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -