ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں اس طرح لاپرواہی سے چلیں گے تو مشکلات تو بڑھیں گی۔ آپ صرف وہ کام کریں جس کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہوں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جو لوگ کسی بھی قسم کی مشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں۔ وہ صرف اپنے اللہ پاک پر توکل رکھیں وہ اس میں سے نکل جائیں گے۔ اب تو انتظار کسی وقت بھی ختم ہونے والا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 اپنے لئے کوئی بھی ابھی بڑا فیصلہ نہ کریں اور مایوسی کو بھی دماغ سے نکال دیں اللہ پاک ضرور آپ کے لئے کوئی آسان راستہ بنا دیں گے۔آٓپ خود سے قدم نہ اٹھائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کی ضرورت جو بھی ہو ان شاءاللہ امید ہے کہ وہ آج پوری ہو گی اور آپ کو اپنے لئے کوئی اور بھی راستہ مل سکتا ہے۔ اب حالات تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جن امور میں دلچسپی نہیں لے رہے ان میں ہی تو فائدہ ہے۔ آپ کو اس بات کا بڑی اچھی طرح سے اندازہ ہے۔ اس وقت ہر معاملے پر بڑی غور فکر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ مایوس کیوں ہو رہے ہیں اللہ ہے نا وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا آپ کی پریشانی عارضی ہے اور آج سے ہی کچھ بہتری کی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ ضروتر سے زیادہ ہی ہر بات کی ٹنشن لے رہے ہیں اور آپ کی صحت کی خرابی بھی شاید اسی وجہ سے ہو سکتی ہے اور آپ کو آج اور چند دن صدقہ دیتے رہنے کا مشورہ ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ کسی بھی انجان شخص کا بھروسہ کریں گے وہ بے حد نقصان میں رہیں گے۔ فوری طور پر ان سے دور رہیں اور اپنے معاملات ٹھیک رکھیں۔ رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ کی پوزیشن اب پہلے سے کمزور ہے ابھی سفر نہ کریں اور نا ہی کسی بھی قسم کی تبدیلی کا سوچیں۔ جیسے حالات چل رہی ہیں چلنے دیں۔ قدرتی تبدیلی ہو گی تو پتہ چل جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آج کا دن تھوڑی سی آزمائشی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے بہتر ہے کہ آپ صدقہ دے دیں اور ہر طرح کے رسکی کاموں سے دور رہیں اور غصہ بھی قابو میں رکھنا بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہا رہے ہیں ضرور کریں اور ان دنوں پرائز بانڈ کی خریداری کرنا بھی بہتر رہے گا۔ اللہ سے امید ہے کوئی اچھا سلسلہ ہی بنے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 مت فضول کاموں میں پڑیں اور اپنے کاموں میں آجکل خاص دلچسپی لیں آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ یہ قدم محتاط ہونا چاہئے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -