جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی ، فواد چوہدری نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا 

جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی ، فواد چوہدری نے ...
جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی ، فواد چوہدری نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرچوہدری فوادحسین نےکہاہےکہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے،جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہےلیکن حکومت کوبزورطاقت بلیک میل کوئی نہیں کرسکتا، پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔

ماٗئیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ پولیس اورسیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد کو ریاست کی عزت اور بقاءکی علامت سمجھے جاتے ہیں،وردی پہنے افراد کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر لازم ہے، جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں۔

مزید :

قومی -