آئی سی سی کی عمر گل کو 37ویں سالگرہ پر مبارکباد 

  آئی سی سی کی عمر گل کو 37ویں سالگرہ پر مبارکباد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( سپورٹس رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل کو ان کی 37ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمر گل کی 2009ء ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پانچ وکٹوں کی پرفارمنس کی جھلکیوں پر مبنی مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں عمر گل کا نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے کیرئیر کے یادگار ترین سپیل کودیکھا جاسکتاہے، اس میچ میں عمر گل کی گیند پر اسکاٹ سٹائرس کا شاہد آفریدی نے ایک ناقابل یقین کیچ بھی تھاما تھا۔ مجموعی طورپر عمر گل نے تین اوورز میں چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ 14اپریل 1984 ء کو پشاور میں پیدا ہونے والے عمر گل نے 47ٹیسٹ میچوں میں 163،130ایک روزہ میچوں میں 179اور60ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 85وکٹیں حاصل کیں۔ سوشل میڈیا پر عمل گل کے پرستاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔