میچ فکسنگ ثابت، ہیتھ سڑیک پر 8 برس کی پابندی عائد
لندن( نیٹ نیوز)میچ فکسنگ ثابت ہونے پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ ہیتھ سٹریک پر 8 برس کی پابندی لگا دی گئی۔ہیتھ سٹریک پر آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی ثابت ہوئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق زمبابوین کپتان کے اعتراف کے بعد پابندی عائد کی۔ ہیتھ اسٹریک پر ہر طرح کی کرکٹ کے لئے پابندی لگائی گئی۔آئی سی سی ہیتھ سٹریک پر 2016ء سے 2018ء کے دوران زمبابوین ٹیم کی کوچنگ کے دوران کرپشن ثابت ہوئی۔ ہیتھ سٹریک پر آئی پی ایل اور افغانستان پرئمیر لیگ کے دوران بھی میچ فکسنگ ثابت ہوئی۔
اس دوران ہیتھ اسٹریک لیگز کے دوران مختلف ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچ بھی رہے۔