یونیورسٹی اجلاسوں میں طلبہ کی شرکت اچھا اقدام ہے،اصغر زیدی
لاہور(نیوز رپورٹر) طلباء کو یونیورسٹی فیصلوں میں با اختیار بنانے کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا احسن اقدام،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے احکامات پر اہم سرکاری اجلاسوں میں طلباء کی شرکت۔جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ طلباء یونیورسٹی کے امور میں اہم سٹیک ہولڈر ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں کافی حد تک فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیا جاتا،لیکن جی سی یو نے اس روایت کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے سرکاری اجلاسوں میں طلباء کی شرکت سے نا صرف یونیورسٹی انتظامیہ ان کے نقطہ نظر سے آگاہ ہوتی ہے بلکہ ان طلباء میں قائدانہ صلاحیت کو بھی فروغ ملتا ہے۔