سوات اور گردونواح میں  مسلسل دوسرے روز بھی  زلزلے کے جھٹکے، عوام خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں  مسلسل دوسرے روز بھی  زلزلے کے جھٹکے، عوام خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سوات(آئی این پی) سوات اور گرد ونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس بار بھی زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں مسلسل دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 174 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گذشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ