سلیم مانڈوی والا کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر، نیب کو نوٹس جاری 

سلیم مانڈوی والا کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر، نیب کو نوٹس جاری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔سلیم مانڈوی والا کی جانب سے بریت کی درخواست احتساب عدالت میں فردِ جرم عائد ہونے سے قبل دائر کی گئی ہے۔سلیم مانڈوی والا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف کیس نہیں بنتا۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی میرا بطور ملزم کردار ثابت نہیں ہوتا۔سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ریفرنس میں فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فردِ جرم کی کارروائی موخر کی جائے۔

سلیم مانڈوی والا 

مزید :

صفحہ اول -