کورونا مزید 118 زندگیاں نگل گیا، 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے گئے

 کورونا مزید 118 زندگیاں نگل گیا، 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے گئے
 کورونا مزید 118 زندگیاں نگل گیا، 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) بے رحم کورونا وائرس مزید 118 زندگیاں نگل گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں 5 ہزار 395 کیسز رپورٹ ہوئے۔
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار 872 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 395 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 تک جا پہنچی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 70ہزار310، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 2ہزار290، پنجاب 2 لاکھ 58 ہزار441 اور اسلام آباد میں 68 ہزار66کیسز موجود ہیں۔ بلوچستان 20 ہزار580، ا?زاد کشمیر میں 14 ہزار 978 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 153 ہو گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -