احتساب اور نگرانی کا عمل مزیدموثر اور بہتر بنایا جائے،عثمان بزدار کی ہدایت

 احتساب اور نگرانی کا عمل مزیدموثر اور بہتر بنایا جائے،عثمان بزدار کی ہدایت
 احتساب اور نگرانی کا عمل مزیدموثر اور بہتر بنایا جائے،عثمان بزدار کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی محتسب اعظم سلیما ن نے ملاقات کی ہے جس میں محتسب آفس کی کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ احتساب اور نگرانی کا عمل مزید موثر اور بہتر بنایا جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق ملاقات کے دورا ن وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اعظم سلیمان نے سالانہ رپورٹ پیش کی ہے۔عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت سرکاری امورمیں شفافیت پر یقین رکھتی ہے، کرپشن،بے ضابطگی اورغفلت قطعاًبرداشت نہیں،سرکاری امورمیں شفافیت سے ہی مساوات ممکن ہے۔

مزید :

قومی -