توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور

توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری معافی کی درخواستیں ...
توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہائیکورٹ نے معمول کے کیسزکاالتوا 16 مئی تک بڑھادیا،جج اصغر علی نے کہاکہ ہمیں حکم ہے کام آدھاکردیں،اگر 6 کیسزسنتے ہیں تو 3 کردیں،تھوڑی سی جرح رہ گئی ہے وہ مکمل کرلیں،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ آئندہ سماعت پرجرح کرلوں گا،عدالت نے آصف زرداری اوردیگرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی اور مزیدسماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔