انسانیت کے نام پہلا پیغام ہی تعلیم کا ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود 

 انسانیت کے نام پہلا پیغام ہی تعلیم کا ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود 
 انسانیت کے نام پہلا پیغام ہی تعلیم کا ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ انسانیت کے نام پہلا پیغام ہی تعلیم کا ہے،رحمت اللعالمین سکالر شپ پروگرام میںتمام طلبہ کو بلاتفریق پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔

رحمت اللعالمین سکالرشپ پروگرام کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے بنیادی عنصر ہے،اسلام تعلیم کے فروغ پر زور دیتاہے ،قرآ ن کی پہلی وحی بھی پڑھنے کے حوالے سے آئی ہے،رحمت اللعالمین سکالر شپ کاپچاس فیصد طالبات کیلئے ہے ،پر وگرام کیلئے5سال میں27ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔رحمت اللعالمین سکالر شپ پروگرام پورے پاکستان کیلئے ہے جو کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کوملک کی 129پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں دیاجائےگا ۔

مزید :

قومی -