کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،،وزیراعظم 

کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،،وزیراعظم 
کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،،وزیراعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے وہ لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،جب تک طاقتورشخص قانون کے تابع نہیں آئےگاملک ترقی نہیں کرسکتا،تعلیم کے بغیرکوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی۔
رحمتہ اللعالمین ﷺسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ حضرت محمد دنیا کے عظیم ترین انسان ہیں انکی سیرت پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، ان کی تعلیمات پر عملدرآمد سے فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔،علامہ اقبال نے بھی کہاکہ دنیا کی کامیابی سنت رسولﷺ پر عمل کرنے میں ہے۔ریاست مدینہ میں تعلیم اور انصاف کو بنیادی حیثیت حاصل رہی ہے،اسلامی تاریخ میں علم اور تعلیم کو اہم ترجیح دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ نبی پاک کی سیرت پوری دنیاکیلئے مشعل راہ ہے،نبی پاک کی تعلیمات پرعمل کرکے فلاحی معاشرے کی بنیادرکھی جاسکتی ہے،مدینہ کی ریاست میں تعلیم وانصاف کوبنیادی اہمیت حاصل رہی،سکالرشپ صرف مسلمان بچوں کیلئے ہی نہیں،سب کیلئے ہیں، کوشش ہے سکالر شپ پروگرام ملک بھرمیں شروع ہو،سکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے۔
وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے سکالرشپس پرخرچ کریگی،حکومت 5 سال کے دوران 28 ارب روپے سکالرشپس کی مدمیں دیگی،وفاقی حکومت ساڑھے 3 لاکھ اسکالرشپس دےگی،تمام سکالرشپس شفاف میرٹ کی پالیسی پردیئے جائیں گے۔
عمران خان نے کہا دنیا میں یہودیوں کی تعداد کم ہے لیکن انہوںنے دنیا پر اثرورسوخ قائم کیا ہے،اب ہماری جدوجہد قوم کو علم اور ترقی کی طرف لے جانے کیلئے ہے، مساجدسے باہراپنی زندگیاں ری ماڈل کرناہماری سب سے بڑی کاوش ہوگی،ہیلتھ کارڈ احساس کفالت پروگرام،پناہ گاہ اور سکالر شپ پروگرام بہترین منصوبے ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے وہ لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،بڑاآدمی چوری کرتا ہے تو پھر پیسہ باہر لے جانا پڑتا ہے،یہاں پیسہ نظرآجاتا ہے،جب تک طاقتورشخص قانون کے تابع نہیں آئےگاملک ترقی نہیں کرسکتا،تعلیم کے بغیرکوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی ،قانون کی بالادستی کی جدوجہد مشکل ہے مگر جیتیں گے منی لانڈرنگ کےذریعے ملکی رقوم بیرون ملک منتقل کی جاتی ہیں ۔