عمران خان کو بھرپور سپورٹ کر کے اس مقام تک پہنچایا، اکبر ایس بابر

عمران خان کو بھرپور سپورٹ کر کے اس مقام تک پہنچایا، اکبر ایس بابر
عمران خان کو بھرپور سپورٹ کر کے اس مقام تک پہنچایا، اکبر ایس بابر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی جماعت نہیں ہے، پارٹی عمران خان کے نام سے نہیں تحریک انصاف کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ ہم نے عمران خان کو بھرپور سپورٹ کر کے اس مقام تک پہنچایا، تحریک انصاف بڑے مقصد کے لیے بنی تھی لیکن جب پارٹی کا سربراہ بادشاہ بن جائے تو ارکان کو اپنی رعایا سمجھ لیتا ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان نے میری ممبرشپ کو چیلنج کیا تاہم ہر عدالت اور فورم نے میرے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ آج فارن فنڈنگ کیس وکیل کی بیماری کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے 2013 کی جانچ پڑتال سے انکار کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مئی کے آخر میں اسکروٹنی کمیٹی کوحتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی 5 سال سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے پارٹی ممبر بننے سے قبل ہی میرے عمران خان سے اختلافات شروع ہو گئے تھے اور جب عمران خان مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو یاد رکھے کہ تب نیب نہیں تھا۔ ریاست مدینہ میں احتساب خود سے کیا جاتا تھا۔

مزید :

قومی -