وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

 سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پرکام شروع کردیا گیاہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -