فرانس کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

فرانس کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ
فرانس کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے عارضی طور پرپاکستان چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فرانسیسی مفادات کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر ملک چھوڑ دیں۔ یہاں سے شہریوں کو روانگی دستیاب کمرشل ائیرلائنز کے ذریعے ہی ہو گی۔

نجی چینل کے مطابق رابطہ کرنے پر سفارتخانے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس دوران سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا اور محدود اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

مزید :

قومی -