بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان
نئی دلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر دارالحکومت نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا۔
نئی دلی کے وزیر اعلیٰ ارویندر کیجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ویک اینڈ پر شاپنگ مالز ، جم آڈیٹوریم بند رہیں گے البتہ ضروری خدمات جاری رہیں گی ، ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہو گی ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے ایک کروڑ 40 لاکھ 74ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔