سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، عرب اتحاد نے ناکام بنانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، عرب اتحاد نے ناکام بنانے کا اعلان ...
سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، عرب اتحاد نے ناکام بنانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحادی فوج نے ایک بار پھر حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغے گئے میزائل اور ڈرون تباہ کر ڈالے۔ العریبیہ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے اب کی بار 5بیلسٹک میزائل اور 4دھماکہ خیز ڈرونز سعودی عرب کے ساحلی شہر جزان پر حملے کے لیے داغے گئے تھے تاہم عرب اتحادی افواج نے انہیں انٹرسیپٹ کر کے راستے میں ہی مار گرایا۔
عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”حوثی باغیوں کی طرف سے یہ حملہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی سوچی سمجھی سازش تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ہم بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ “ رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے اب تک سعودی عرب پر درجنوں میزائل حملے کیے جا چکے ہیں، کئی بار ان حملوں میں دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہر بار سعودی فوج نے ان میزائلوں کو راستے میں ہی مارگرایا۔

مزید :

عرب دنیا -