سعودی عرب میں درجنوں غیرملکی شہری گرفتار، الزام کابھی پتہ چل گیا

سعودی عرب میں درجنوں غیرملکی شہری گرفتار، الزام کابھی پتہ چل گیا
سعودی عرب میں درجنوں غیرملکی شہری گرفتار، الزام کابھی پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں 176 سعودی اور مقیم غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اینٹی کرپشن کمیشن نے رشوت ستانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، جعل سازی اور اقتدار کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے کہا ہے کہ 700 افراد سے کرپشن کے مختلف الزامات پر پوچھ گچھ کی گئی ہے، اور 176 سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اس حوالے سے حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سرکاری اہل کار بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے بیان کے مطابق ملزمان رشوت، اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے، اور اقتدار کے غلط استعمال میں ملوث ہیں، جن سے متعدد محکمہ جاتی اور فوج داری امور میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ نزاھ کا کہنا ہے کہ کرپشن اور جعل سازی کے یہ کیسز 971 تفتیشی دوروں کے دوران ریکارڈ پر آئے، ملوث افراد کا تعلق دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، خزانہ، صحت، انصاف، بلدیاتی و دیہی و آباد کاری امور، تعلیم، ٹرانسپورٹ، اطلاعات اور افرادی قوت و سماجی بہبود کی وزارتوں سے ہے، ان میں سے بعض کا تعلق سعودی کسٹم، ہلال احمر اور نیشنل واٹر کمپنی سے بھی ہے۔

اینٹی کرپشن کمیشن گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دے رہا ہے، کمیشن کا کہنا ہے کہ جلد ان کے کیسز عدالت کے حوالے کیے جائیں گے۔ کمیشن نے شہریوں سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ سرکاری خزانے کے تحفظ کے لیے مالیاتی یا محکمہ جاتی بدعنوانی کی رپورٹس ٹول فری نمبر، ای میل اور فیکس پر رپورٹ کریں۔ 

مزید :

عرب دنیا -