تین منٹ میں آنکھ سے کورونا ٹیسٹ کرنے والی ایپ تیار کرلی گئی

تین منٹ میں آنکھ سے کورونا ٹیسٹ کرنے والی ایپ تیار کرلی گئی
تین منٹ میں آنکھ سے کورونا ٹیسٹ کرنے والی ایپ تیار کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) جرمنی میں تین منٹ میں آنکھوں سے کورونا کی تشخیص کرنے والی ایپ تیار کر لی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میونخ کی ایک کمپنی آنکھ کے سکین سے کورونا کی تشخیص ممکن بنانے کے لیے پرامید ہے اور کمپنی کی جانب سے ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔ ٹیسٹ میں آنکھ کو سکین کیا جاتا ہے اور تین منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوجاتے ہیں۔
کمپنی کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو امریکہ میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اورامید ہے کہ منظوری ملنے کے بعد اسے آئندہ ماہ سے استعمال کے لیے فراہم کریں۔اس ایپ میں 70 ہزار کو ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور یہ ایپ ایک سیکنڈ میں 10 لاکھ سے زائد اسکین پراسیس کرسکتی ہے۔