پاکستان کا ایسا اقدام کہ امریکہ بھی تعریفیں کرنے لگا

پاکستان کا ایسا اقدام کہ امریکہ بھی تعریفیں کرنے لگا
پاکستان کا ایسا اقدام کہ امریکہ بھی تعریفیں کرنے لگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے تجارت کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے سنگل ونڈو کا اقدام خوش آئندقرار دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کاسنگل ونڈوکا اقدام خوش آئند ہے اس سےتجارت کے لیے نئے راستے کھلیں گے۔سنگل ونڈو تجارت کے راستے میں رکاوٹ کو کم کرے گی، پاکستان کسٹم کے طریقہ کار کومعیاری بنانے میں مدد کریں گے۔

ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاشی سفارت کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور ہے،سنگل ونڈو ایکٹ کے ذریعے 75 ریگولیٹری اداروں کو یکجا کیا گیا ہے اور اس ایکٹ سے سالانہ کارگو کلیئرنس میں کم وقت لگے گا، سنگل ونڈوکے حوالے سے یوایس ایڈ جیسے شراکت داروں کی معاونت کی قدر کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -