جاتی امرا کی زمین کے بارے میں ن لیگ کے رہنما و معروف وکیل عطا تارڑ کا موقف بھی آگیا

جاتی امرا کی زمین کے بارے میں ن لیگ کے رہنما و معروف وکیل عطا تارڑ کا موقف بھی ...
 جاتی امرا کی زمین کے بارے میں ن لیگ کے رہنما و معروف وکیل عطا تارڑ کا موقف بھی آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رائے ونڈ جاتی امرا کی زمین شریف خاندان کی ذاتی ہے اور ان کا قانونی قبضہ ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت اگررائیونڈ کا رخ کریں گے تو آپ سے نمٹیں گے، نانی یاد کرا دیں گے، ہمیں میرٹ پر سٹے آرڈر ملا ہے، اس مرتبہ بڑھتے ہاتھ کو روکیں گے نہیں توڑیں گے۔

انہوں نے کہا قلت کے باوجود چینی ایکسپورٹ کی اجازت عمران خان نے دی،حکو مت نے پٹرولیم بحران میں ملوث ندیم بابر کو پچھلے دروازے سے گھر بھیج دیااور ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی اسی طرحجہانگیر ترین تین چار پیشیوں کے بعد وعدہ معاف گواہ بن جائیں گےااور حکومت کا احتساب سب کے سامنے آجا ئے گا۔

مزید :

قومی -