"شریف فیملی کی ہر چیز میں چوری نکل آتی ہے"
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی ہر چیز میں چوری نکل آتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے1989 میں 600کنال سرکاری زمین وحیدہ بیگم کے نام کر کہ بعد میں خود خرید لی،افسوس کے ایسے لوگوں کو اقتدار ملا جنہوں نے ہر چیز میں لوٹ مار کی ہے،یہ لوگ پیدائشی چور ہیںلیکن اب عمران خان کرسی پر بیٹھا ہے انکی ہر چوری بے نقاب ہوگی اورلوٹ کا مال واپس ہو گا۔
شریف فیملی کی ہر چیز میں چوری نکل آتی ہے۔1989 میں 600کنال سرکاری زمین وحیدہ بیگم کے نام کر کہ بعد میں خود خرید لی۔افسوس کے ایسے لوگوں کو اقتدار ملا جنہوں نے ہر چیز میں لوٹ مار کی۔یہ لوگ پیدائشی چور ہیں۔لیکن اب خان کرسی پر بیٹھا ہے انکی ہر چوری بے نقاب ہوگی-لوٹ کا مال واپس ہو گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 15, 2021